ریو اولمپکس کے دسویں دن برطانیہ نے شارلٹ ڈوژاڈن کے طلائی تمغے کی بدولت 16 طلائی تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔
ڈوژاڈن نےگھڑ سواری میں برطانیہ کے لیے سونے کا تمغہ جیتا۔ وہ اولمکپس مقابلوں میں تین طلائی تمغے جیتنے والی دوسری خاتون ہیں۔
برازیل نے پول والٹ مقابلوں میں
اولمپکس کا پہلا تمغہ جیتا۔ برازیل کے تیاگو براس ڈی سلوا 6.03 میٹر اونچی جست لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ ریو میں برازیل کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔
عورتوں کی چار سو میٹر کی دوڑ میں اس وقت ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آئے جب بہاماس سے تعلق رکھنے والی شانی ملر نے اپنے آپ کو فنش لائن پر گرا کر امریکی ایتھلیٹ ایلیسن فیلیکس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شانی ملر نے یہ فاصلہ 49.44 سیکنڈ میں طے کیا۔